April 2019


شیخ رشید نے جیو کے ٹاک شو میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اسد عمر دو بارہ کا ینہ کا حصہ بنیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نہایت ہی نفیس آدمی ہیں اور بہت مخنتی بھی۔ 
اینکر نے جب فواد چوہدری کے بارے میں سوال کیا تو کہا کہ میں فواد کی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں۔ اس نے کافی اچھے کام کیے لیکن خاں صاحب کا متعمائیں نہیں کر سکا۔
اینکر نے سوال کیا کہ اس کا مطلب آپ مانتے ہیں کہ خان صاحب نے غلط فیصلہ کیا۔
جس پر شیخ رشید نے اپنے انداز میں جواب دیا کہ آپ یہ شرارت والے سوال نا کریں۔
آپ جو سننا چاہتے ہیں سہ میں نہیں کہوں گا۔
لحاظہ چلاکی والے سوالات نا کریں

ویڈیو دیکھیں۔

https://youtu.be/EvE1z0kBGks



ویڈیو ملاخطہ فرمائیں۔



ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگرچہ 14 اپریل کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا تاہم سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور عام لوگوں کی جانب سے اپنی پسند کے ورلڈ کپ سکواڈ چننے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ ون ڈے سیریز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ نے چند کھلاڑیوں کو آرام اور چند کھلاڑیوں کو آزمانے کے نام پر استعمال کیا۔

کوچ مکی آرتھر اب بھی بضد ہیں کہ کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کرکٹرز کو آرام دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

وہ آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم کی جانب سے بننے والی پانچ سنچریوں کے علاوہ نئے فاسٹ بولر محمد حسنین کو ایک بڑی دریافت سمجھتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس تجرباتی سیریز کے نتائج سے کپتان سرفراز احمد پر غیرمعمولی دباؤ نہیں بڑھ گیا کہ انھیں انگلینڈ کے خلاف سب کچھ صفر سے شروع کر کے ایک بکھری ہوئی ٹیم کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا اور ایسا نہ ہو کہ اس کوشش میں انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا ایکشن ری پلے ثابت ہو۔

اس کی ایک بڑی مثال ہم جنوبی افریقہ کے دورے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دیکھ چکے ہیں جس میں سرفراز احمد موجود نہیں تھے اور ایک نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پہلی بار شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

یہاں یہ سوال سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جن کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا کیا وہ ورلڈ کپ کے لیے خودبخود منتخب سمجھے جائیں گے؟ ان کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، بابر اعظم اور فخر زمان شامل ہیں۔


بظاہر اس سوال کا جواب ہاں میں ہے لیکن شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ پی ایس ایل میں مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آئے تھے۔ اب وہ کتنے فٹ ہیں اس کا اندازہ فٹنس ٹیسٹ ہی نہیں بلکہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ہو جائے گا۔

جہاں تک آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تعلق ہے تو شعیب ملک، جنید خان، محمد عامر، محمد عباس، یاسر شاہ اور فہیم اشرف ایسے کھلاڑی ہیں جن کا سلیکشن آٹو میٹک نہیں کہا جا سکتا ہے۔

فہیم اشرف کو دوسرے میچ کے بعد ہی سکواڈ سے دستبردار کرا کے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو شاندار کارکردگی دکھائی اس کے بعد کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ انھیں محدود اوورز میں بھی آزمایا جائے۔ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے صرف تین میچ کھیل پائے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے انھیں تین میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا لیکن وہ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یاسر شاہ ٹیسٹ کے فتح گر بولر ہیں لیکن ون ڈے فارمیٹ میں وہ زمبابوے کے خلاف چار سال پہلے چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سوا کبھی بھی کامیاب نہیں رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچ کھیل کر وہ صرف چار وکٹیں حاصل کر سکے اور وہ بھی 70 رنز کی بھاری اوسط کے ساتھ۔ اگر ورلڈ کپ میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے تو یہ ایک مہنگا سودا ثابت ہو سکتا ہے۔

عمر اکمل نے پی ایس ایل میں چند ایک اچھی اننگز کھیل کر مکی آرتھر کو دوبارہ اپنے لیے نرم گوشہ اختیار کرنے پر مجبور کیا لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وہ جس انداز سے اپنی وکٹ پھینک کر گئے اس نے ان کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکان کو نہ ہونے کے برابر کر دیا ہے بلکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے ایک اور واقعے کے بعد کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ عمراکمل نے اپنے پیروں پر خود ہی کلہاڑی مار دی ہے۔


مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔










ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کی مرکزی تقریب آج گڑھی خدا بخش بھٹو لاڑکانہ میں ہوگی جہاں ملک بھر سے جیالے کارکنان قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے، اس موقع پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ ہوگا جلسے کی شرکا سے پیپلزپارٹی قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے 40 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قائد اعظم کے ویژن و جدوجہد نے تاریخ کا رخ موڑ کر ایک نئی قوم کو جنم دیا تو قائدعوام کی فکر و سیاست نے عوامی شعور کا ایک ایسا انقلاب بپا کیا کہ رجعت پرست، شاوَنسٹ اور جمہور دشمن قوتیں اب پاکستان میں اپنی مرضی کے نقاب نہیں لگا سکتیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایک طرف ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی تو آزادی کے ثمرات کو ملک کے محنت کش و پسماندہ طبقات تک پہنچانے کے لیے عوام دوست انقلابی پالیسیاں لاگو کیں۔

بھٹو نے آخری غسل سے کیا کہہ کر انکار کر دیا؟ ایک بڑی وجہ سامنے آگئی۔
دیکھیے اِس ویڈیو میں




وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تاہم ان کے کسی اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی، امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے، مریم نواز کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں، روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نواز نے بھی کافی دن سے ٹوئٹ نہیں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں جس میں ان سے خیریت پوچھنا چاہتا ہوں،امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد تناؤ میں کمی اور خوشگوار ماحول میسر آیا ہے، اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔


مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جہاں پٹرول گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے پر موقف دے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی بریفنگ دے جب کہ فوجی عدالت عام قانون نہیں حکومت پارلیمنٹ میں آکر بتائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سے فون پر بات

ہوئی ہے، خورشید شاہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تقرر کے معاملے  پر جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور وزیر اعظم کے رویے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او صرف ڈکٹیٹراوراس کے چمچے ہی دے سکتے ہیں، عمران خان این آراو دینے کی حیثیت نہیں رکھتے اور این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی۔


ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ احد رضا میر اور سجل  گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اُن کی یہ شادی کینیڈا میں انجام پائی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ویب سائٹ کے مطابق احد اور سجل کی شادی کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوئی جسے دونوں اداکار راز میں رکھنا چاہتے تھے جب کہ ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ سجل اپنی شادی میں روائتی طور پر سرخ جوڑا
زیب تن کرنے کے بجائے بالکل سادہ لباس میں ملبوس میں تھیں تاہم ویب سائٹ کی جانب سے حتمی طور پر شادی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی۔


سسٹم ہر کمپلین کو متعلقہ محکمہ تک پہنچا دیتا ہے اور وہاں سے یہ متعلقہ افسر تک… مگر وہ افسر اس کمپلین پر اپنی مرضی کے مطابق رائے دے کر بنا کوئی کارروائی کیے نمٹا دیتا ہے اور فیڈ بیک نیگٹیو دینے کے باوجود بھی کوئی دوبارہ اس مسئلے پر بات نہیں کرتا۔ اس صورت حال نے اس پلیٹ فارم کو ناکارہ بنا کر رکھ دیا ہے۔

کچھ مثالیں پیش ہیں:
ہمارے اردگرد موجود سگریٹ نوش حضرات ہمارے لیے سخت کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ میں نے ایک بار کمپلین کی کہ کم از کم سرکاری اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔
جواب آیا یہ معاملہ وزارت صحت سے متعلقہ نہیں ہے۔ یعنی وزارت صحت کی ذمے داری صرف سگریٹ کے پیکٹ پر پیغام لکھنے تک محدود ہے۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر سیوریج کے کھلے گٹروں کی شکایت پر یہ جواب دے کر کمپلین کلوز کردی گئی کہ یہ واسا کی حدود میں ہی نہیں آتے۔ یعنی کسی کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ان کھلے گٹروں میں کوئی راہگیر، بچہ، بوڑھا یا بائیک والا گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن پر کافی عرصے سے کچھ ڈبے گل سڑ رہے ہیں، سوچا قومی ادارے کے اثاثے گل سڑ رہے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں شاید کسی کو خیال آجائے۔ تصاویر بنا کر سٹیزن پورٹل میں ڈالیں اور لکھا کہ یہ ڈبے کئی سال سے یہاں کھڑے سڑ رہے ہیں، یا تو انہیں مرمت کروا کر استعمال میں لائیں اور اگر یہ اب قابل مرمت نہیں ہیں تو ان کا سامان بیچ کر ریلوے کی آمدنی میں کچھ اضافہ کرلیں۔


امریکی قومی مرکز برائے بایو ٹیکنالوجی کے مطابق ننھے بچوں کے دانتوں میں موجود خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) ایک جانب تو ماحولیاتی نقصان سے بڑی حد تک دور ہوتے ہیں تو دوسری جانب وہ دیگرجسمانی اعضا کی تیاری میں بہت مدد دے سکتے ہیں۔ پھر ان کی بدولت کینسر کے علاج کے لیے بدن کے دوسرے حصوں سے گودے (بون میرو) حاصل کرنے کی ضرورت بھی کم ہوگی۔

اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی درجے میں ہیں لیکن اس کی مدد سے امراضِ قلب، دماغی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں بہت مدد ملے گی۔ دانتوں کے اندر خاص قسم کے خلیاتِ ساق پائے جاتے ہیں جنہیں ’ہیومن ڈیسی ڈیئس پلپ اسٹیم سیلز‘ ( ایچ ڈی پی ایس سی) کہا جاتا ہے۔
اس کیفیت میں ان کے خلیات ہر جسمانی عضو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس درجے پر یہ جگر، ہڈیوں کی دوبارہ افزائش اور آنکھوں کے متاثرہ ٹشو بھی بناسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دس سال تک کے بچوں کے ٹوٹے ہوئے دانت بہت کارآمد رہتے ہیں۔
چین میں اس کا دلچسپ تجربہ کیا گیا جس میں بچوں کے دانتوں کے خلیات سے ایسے بالغ افراد میں دانت اگانے کا فیصلہ کیا گیا جن کے دانت گر چکے تھے۔ 30 مریضوں پر آزمائش کی گئی تو ان میں دانت اُگ آئے لیکن دانت آدھے اور جزوی طور پربنے تھے۔
یونیورسٹی آف پینسلوانیہ کے ماہرین نے بچوں کے دانتوں سے خلیات لے کر جب دانت کھو دینے والے افراد میں لگا کر انہیں مصنوعی دانت نصب کیا گیا تو مریضوں نے دانتوں کے اندر حساسیت محسوس ہوئی جس سے ظاہر ہے کہ یہ عمل منتقل شدہ دانتوں میں بھی حساسیت پیدا کرسکتا ہے۔
یہ بات بھی زیر غور رہے کہ بچوں کے دودھ کے دانت سے حاصل شدہ خلیات کو دیگر کئی اقسام کے امراض میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


فیس بک جہاں اپنوں سے رابطوں اور تفریح کا ایک سامان ہے وہیں ناپسندیدہ مواد کی بھرمار اسے کوفت میں تبدیل کر دیتی ہے اور کبھی کبھی تو ایسی نازیبا تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹیں سامنے آجاتی ہیں جو کوفت کے ساتھ ساتھ شرمندگی کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

فیس بک نے اپنے صارفین کو اس مصیبت سے نجات دلانے کے لیے گزشتہ برس ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے ہوم پیج یا نیوز فیڈ میں صرف ایسا مواد دیکھ سکیں گے جو ان کی پسند اور رجحان سے مطابقت بھی رکھتا ہو۔
فیس بک نے اس فیچر کو ? Why am I seeing this post ( مجھے یہ پوسٹ کیوں نظر آرہی ہے) کا نام دیا تھا، تاہم صارفین کے ناپسندیدہ مواد پر مزید کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیس بک نے اس ٹول کو مزید کار آمد بنا دیا ہے۔
اس فیچر پر کلک کر کے آپ جان سکتے ہیں کہ یہ ناپسندیدہ مواد آپ کی نیوز فیڈ میں کیوں موجود ہے اور فیس بک نا صرف آپ کو اس کی وجہ سے آگاہ کرے گا بلکہ اس کے سدباب کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گا اور آپ کی پروفائل سے مطابقت رکھنے والے اشتہارات کی فہرست بھی دے گا جس میں آپ تبدیلی کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے آپ اشتہارات کی بھرمار سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں، بس صارفین کو اشتہارات کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کو تبدیل کرنا ہوگا اور سیٹنگ کے آپشن میں معمولی تبدیلی کرنی ہوگی اور اس کے لیے فیس بک آپ کی مدد کو موجود ہوگا۔
تو صارفین آج ہی سے کوئی بھی ناپسندیدہ پوسٹ یا غیر ضرورری اشتہار دیکھیں تو Why am I seeing this post  کے ٹول پر کلک کریں اور نئی تبدیلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے فیس بک کو اپنی پسند اور رجحان کے قالب میں ڈھال کر کوفت اور شرمندگی کا باعث بننے والی پوسٹوں اور اشتہارات سے نجات حاصل کرلیں۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں  0-5 سے شکست دی اور لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے ۔

ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد
پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے،77پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ہمراہ زمبابوے دسویں نمبر پرہے۔




بھارت میں عام انتخابات کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے، انتخابات سے قبل انتخابی مہم عروج پر ہے، بھارتی ویب سائٹ ریڈیف کے سروے کے مطابق 75 فیصد عوام حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اس لیے مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہ ہوگا۔ ووٹنگ سے محض 2 روز قبل کانگرس کے صدر راہول گاندھی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو بدو مباحثہ ہوگا۔
ادھر اپوزیشن جماعتیں اور بھارتی عوام
نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے لیے اپریل فول کے موقع پر مضحکہ خیز ٹوئٹس کرکے صارفین کو زعفران زار کردیا۔ جہاں بھارتی شہری مودی جی کے وعدوں کا ذکر کر کے ایک دوسرے کو بیوقوف بننے پر مبارکباد دیتے رہے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ مودی جی تو کہتے تھے کہ کرپشن ختم ہو جائے گی، بے روزگاروں کے لیے 2 کروڑ نئی نوکریاں ہوں گی اگر آپ سب نے مودی جی کی باتوں پر یقین کر لیا تو اپریل فول بننے پر مبارک ہو۔
دوسری جانب جہاں کانگریس پارٹی باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا کر مودی حکومت کے خلاف مہم چلا رہی ہے وہیں جلسے جلوس میں بھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا مقابلہ جاری ہے اور اب تو سب کو وزیراعظم مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے درمیان 9 اپریل کو ہونے والے دو بدو مباحثے کا شدت سے انتظار ہے۔


اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ
نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے  جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے، بھارت اپنی خواہش کے مطابق  ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چُن لے اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی  طیارے ہی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔