ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کی مرکزی تقریب آج گڑھی خدا بخش بھٹو لاڑکانہ میں ہوگی جہاں ملک بھر سے جیالے کارکنان قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے، اس موقع پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ ہوگا جلسے کی شرکا سے پیپلزپارٹی قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے 40 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قائد اعظم کے ویژن و جدوجہد نے تاریخ کا رخ موڑ کر ایک نئی قوم کو جنم دیا تو قائدعوام کی فکر و سیاست نے عوامی شعور کا ایک ایسا انقلاب بپا کیا کہ رجعت پرست، شاوَنسٹ اور جمہور دشمن قوتیں اب پاکستان میں اپنی مرضی کے نقاب نہیں لگا سکتیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایک طرف ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی تو آزادی کے ثمرات کو ملک کے محنت کش و پسماندہ طبقات تک پہنچانے کے لیے عوام دوست انقلابی پالیسیاں لاگو کیں۔
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours